15 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں مومن آباد تھانے کے سامنے دو کریکر دھماکے کیے گئے، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر ایف مومن آباد تھانے کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہو ئے، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے اور قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔