02 اپریل ، 2012
قاہرہ… فارن ڈیسک…فلسطین کے صدر محمود عباس نے گزشتہ روز مصر کے انٹیلی جنس وزیر مراد موافی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی پناہ گزینوں اور فلسطینیوں سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔