02 اپریل ، 2012
واشنگٹن …فارن ڈیسک… امریکی کوسٹ گارڈز نے دنیا کے گرد کشتی کے ذریعے چکر لگانے والے آسٹریلیا کے دو مہم جوؤں کو بچا لیا۔ گزشتہ روز مغربی آسٹریلیا کے قریب بحرالکاہل میں دنیا کے گرد کشتی کے ذریعے چکر لگانے والے مہم جوؤں کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سمندر میں انتہائی تیز اور اونچی لہریں شروع ہوگئیں۔ امریکی کوسٹ گارڈز کے مطابق اس دوران ایک کشتی جس میں 13 افراد سوار تھے، میں سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی کوسٹ گارڈز نے اس مہم جس میں 10 کشتیاں شامل ہیں، کی ایک کشتی میں آسٹریلیا کے دو مہم جوؤں کو بچا لیا۔