کاروبار
15 فروری ، 2014

کراچی اسٹاک :ہفتے کے آخری سیشن میں 140 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ

کراچی اسٹاک :ہفتے کے آخری سیشن میں 140 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ

کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران اتار چڑھاوٴ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ہفتے کے آخری سیشن میں 140 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای100 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 287پوائنٹس کی کمی کے بعد 26ہزار 394پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق کمپنیوں کے نتائج سرمایہ کاروں کی امید وں پر نہ اترے جس کے باعث ہفتے کے دوران حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کو زیادہ ترجیح دی گئی، جبکہ ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 55لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔

مزید خبریں :