دنیا
02 اپریل ، 2012

عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی قطر پہنچ گئے

دوہا … فارن ڈیسک… عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی ملک چھوڑ کر اچانک قطر پہنچ گئے ۔رپورٹ کے مطابق طارق الہاشمی کرد علاقوں میں چند ماہ پناہ لینے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال اس وقت کرد علاقوں میں پناہ حاصل کی تھی جب ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی پر الزام ہے کہ انہوں نے قتل و غارت کرنے والے گروہوں کو منظم کیا تھا۔ان کا شمار عراق کے طاقتور سیاست دانوں میں ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :