16 فروری ، 2014
لندن …برطانیہ میں آندھی اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں کو آج شب سے کل تک برفباری کا سامنا ہے۔ساوتھ ویسٹ انگلینڈکے کئی علاقے تاحال سیلاب کی زد میں ہیں۔ہیمل ہیمسٹیڈHemel Hempstead علاقے میں اچانک 35فٹ کا گڑھا پیدا ہوگیا جس سے کئی مکانوں کے گرنے کاخدشہ پیدا ہوگیاہے۔ایمرجنسی حکام نے گڑھے کے اطراف موجود سترہ 17مکانات خالی کرالیے ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ گڑھاکیسے پیداہوا۔اورمزیدکن علاقوں میں ایسے گڑھے پیداہونیکاخدشہ ہے۔جمعہ کی شب لندن کے علاقے ہوبورن میں عمارت سے پتھرگرنے کے سبب منی کیب ڈرائیورخاتون حادثے کاشکارہوگئی۔انڈرگراونڈاسٹیشن کے سامنے پیش آئے اس واقعہ میں کیب میں سوارایک مرداورخاتون زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس دوران ہیمشائر کے علاقے ملفرڈمیں طوفان میں پھنسے افرادکوبھی بحفاظت محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیا۔طوفان کے دوران کروزشپ کامسافر80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کا شکار ہوا۔ انگلش چینل میں پیش آئے اس واقعہ میں مارے گئے شخص کی عمر85برس تھی۔ جبکہ نارتھ ویلز میں درخت گرنے سے عمر رسیدہ شخص چل بسا اورویلز ہی میں حاملہ خاتون بھی حادثے کا شکار ہوئی جس میں اسکابچہ بھی ماراگیا۔حکام آبادی سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں تاہم دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب کارن وال سے ہیمشائراورٹیمزویلی میں 16فلڈوارننگ جاری کی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں مزید اموات کاخدشہ ظاہرکیاہے۔انرجی نیٹ ورک اسوسی ایشن کا کہناہے کہ ملک بھرمیں سیلاب سے متاثرعلاقوں کے ڈیڑھ لاکھ افراد بجلی سے بھی محروم ہیں۔