دنیا
16 فروری ، 2014

افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی تعاون طلب کرلیا

افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی تعاون طلب کرلیا

اسلام آباد…افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی تعاون طلب کرلیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر امریکا اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوسکتا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بحالی اور ترقی کے لئے بھارتی تعاون قابل ستائش ہے،امریکی فوجی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھارتی تشویش پر صدر کرزئی نے کہا کہ اگر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ملتی ہے تو وہ محدود تعداد میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے افغانستان میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے 8 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل طیارے میں میڈیا سے بات چیت میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ امریکا سے سیکورٹی معاہدے پربھارت افغان صدر حامد کرزئی کے موقف کی حمایت کرتا ہے اوریہ سمجھتا ہے کہ افغانستان مسئلے کا حل افغانیوں کو خود تلاش کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :