دنیا
16 فروری ، 2014

افغانستان میں جھڑپ، 9 طالبان،7 نیٹوفوجی ہلاک

افغانستان میں جھڑپ، 9 طالبان،7 نیٹوفوجی ہلاک

کابل …افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نیٹو فورسز کے قافلے پر طالبان کے حملے میں نیٹو کے7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہارمیں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں نیٹو فورسز کے 7فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹینک سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ حملے کے بعد نیٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملے میں9 طالبان نے حصہ لیا جو نیٹو کی بمباری میں مارے گئے۔ جھڑپ کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید خبریں :