دنیا
16 فروری ، 2014

امریکا:طیارے کے لینڈنگ گیئر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

امریکا:طیارے کے لینڈنگ گیئر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

واشنگٹن …واشنگٹن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق واشنگٹن ڈیلس انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ میں ایک جہاز کے لینڈنگ گیئر سے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ساؤتھ افریکن ایئرویز کا ہے، جو جوہانسبرگ سے آیا تھا، حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :