پاکستان
17 فروری ، 2014

جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں

جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں

جہلم …جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقیں جاری ہیں ،کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے مشقوں کا معائنہ کیا ۔ ٹلہ رینج میں ہونیوالی مشقوں میں انفینٹری،توپخانے، ٹینکس،آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں ۔ مشقوں میں توپخانے اورٹینکوں کے علاوہ دیگر ہتھیاروں سے بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔کورکمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کورکمانڈر گوجرانوالہ سلیم نواز نے مشقوں کا معائنہ کیا اورپاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مزید خبریں :