17 فروری ، 2014
پشاور… افغان طالبان نے مولوی عبدالرقیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں۔افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مولوی عبدالرقیب کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا عبدالرقیب کو سازشی عناصر نے شیطانی مقاصد کیلئے قتل کیا جبکہ ملا عبدالرقیب کے قتل میں اسلا م، افغانستان اور طالبان کے دشمن ملوث ہیں۔ مقتول افغانستان میں طالبان دور کے وقت صوبہ تخار میں مہاجرین واپسی کے سابق وزیر بھی رہے۔