17 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں گرومندر اور مزارقائدکے قریب واقع دو نجی ٹی چینلز کے دفاتر پر دستی بم حملے کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گرومندر کے قریب واقع آج نیوزکے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے دفتر کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔ملزمان نے مزار قائد کے قریب واقع وقت نیوزکے دفتر پربھی کریکر پھینکا جو پھٹ نہیں سکا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہ نماوٴں کی جانب سے میڈیا پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔