پاکستان
17 فروری ، 2014

لیاری میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن،نیٹو اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد

لیاری میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن،نیٹو اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد

کراچی …کراچی میں لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین کلاشن کوف، 15 دستی بم، 50 اعوان راکٹ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی کے 50 سے زاید وارداتوں میں ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق دھوبی گھاٹ میں کارروائی کے دوران ملنے والا اسلحہ نیٹو فورسز کا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ یہ اسلحہ یہاں کیسے پہنچا ہے۔ کراچی میں لیاری کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

مزید خبریں :