پاکستان
17 فروری ، 2014

گمشدہ افراد کا کیس:ایجنسیوں کو وارننگ دی ہے،سیکریٹری دفاع

گمشدہ افراد کا کیس:ایجنسیوں کو وارننگ دی ہے،سیکریٹری دفاع

اسلام آباد…سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ بلوچستان لاپتہ افراد کا معاملہ اعلیٰ ترین فوجی حکام کے سامنے سنجیدگی سے اٹھایا ہے، ایجنسیوں کوآخری وارننگ دی ہے، معاملہ حل نہ ہواتوان کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے لاپتا شخص حافظ محمد جمیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ ترین فوجی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور 43 حراستی مراکز میں سے 20 کوچیک بھی کرلیاہے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس کہاکہ حراستی مراکز کے قیدیوں کی فہرستیں موجود ہوتی ہیں،خود جا کر دیکھنے کی ضرورت تو نہیں۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کو پیش رفت کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :