پاکستان
17 فروری ، 2014

افغان صدر کا مولانا فضل سے ٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

اسلام آباد…مولانا فضل الرحمان کو افغان صدر حامد کرزئی نے ٹیلے فون کرکے دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ افغانستان میں مصالحت خطے میں امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔جمعیت علما اسلام ف کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مصالحت کے لیے کوششوں میں تیزی لانی چاہئے۔ پاکستان اور افغانستان کی باہمی شکایات کاازالہ کیے بغیر اعتماد سازی کاماحول بحال کرناایک چیلنج ہوگا۔ صدر کرزئی نے کہاکہ قیام امن کیلئے نواز شریف کی کوششیں خوش آئند ہیں۔افغان صدر نے مولانافضل الرحمان کوامریکہ سے کیے جانیوالے سیکیورٹی کے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں :