پاکستان
18 فروری ، 2014

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

اسلام آباد…خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جاری ہے، دوران سماعت مہمند ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرائی گئی، پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے دعا کرائی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کب پیش ہوں گے۔سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیکورٹی حکام نے جب کہا پرویز مشرف پیش ہو جائیں گے،سیکورٹی حکام پرویزمشرف کی آمدکے بارے میں وقت کا تعین کرینگے، ان کی عدالت آمد کا درست وقت نہیں بتا سکتا۔

مزید خبریں :