پاکستان
18 فروری ، 2014

سرجانی ٹاوٴن سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی

سرجانی ٹاوٴن سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی

کراچی …کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون ناردن بائی پاس کے قریب سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی۔صبح سویرے ناردرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب سے چار افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی تھیں، جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تین لاشو ں کی شاخت، سمیع اللہ، حفیظ اللہ، محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ چوتھی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :