18 فروری ، 2014
اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات طالبان سے طلب کریں گے۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے رابطے میں دشواری پیش آرہی ہے،جبکہ ان کے آپس میں بھی رابطوں میں مشکلات ہیں۔پروفیسرابراہیم کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب طالبان سے طلب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے پوچھا جائے گا کہ شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشیں کہاں ہیں؟اورمذاکرات کے دوران ایف سی اہل کاروں کے قتل کرنے کی کیا وجہ ہے؟