پاکستان
19 فروری ، 2014

اوباڑو: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، 2 افراد زخمی

اوباڑو: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، 2 افراد زخمی

گھوٹکی…اوباڑو کے قریب میرکوش کے مقام پر گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا، دھماکے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی ۔دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی متاثرہوگئی۔امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔پولیس کے مطابق اوباڑو کے قریب قادر پور گیس فیلڈ سے نکلنے والی 36انچ قطر کی گیس لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی ۔ دھماکے سے 2 افراد جو کہ چوکیدار بتائے جاتے ہیں زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے اور آتشزدگی کے باعث گڈو کشمور روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔گیس پائپ لائن میں دھماکے پنجاب کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :