پاکستان
19 فروری ، 2014

اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ

اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ

اسلام آباد…وزارت داخلہ کی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پیش کی جائے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر ہے، یہاں القاعدہ ،تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرارہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اورمغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہورہے ہیں، سرحد پارملزمان بھی متحرک ہوچکے ہیں،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں لشکر جھنگوی ،القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز گھات لگائے بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :