19 فروری ، 2014
ہیوسٹن …امریکی ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے میں قائم فورٹ ہڈ کی عمارت گرادی گئی،جہاں2009 میں سابق امریکی فوجی نے فائرنگ کرکے13افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔سابق امریکی فوجی ماہر نفسیات نڈال حسن نے،مسلمان ملکوں میں امریکی مظالم کے رد عمل میں فورٹ ہڈ میں ساتھی فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں13افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ 5 نومبر 2009 کو پیش آیا تھا،جس کے بعد نڈال حسن کوعدالت نے موت کی سزا سنا ئی تھی۔ فورٹ ہڈ کی عمارت کو گرا کر یہاں واقعے کی یاد میں یادگار تعمیر کی جائے گی۔