پاکستان
02 اپریل ، 2012

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کا مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کا مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

کراچی … نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین نے کراچی پریس کلب سے گورنر ہاوٴس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق کیلئے پریس کلب سے احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاوٴس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روکا اور واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کیا۔ مظاہرین نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی باڑ ہٹا کر جونہی ریڈ زون میں داخل ہونے کوشش کی پولیس نے واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین پر پانی کی بوچھاڑ کردی جس سے مظاہرین مختلف حصوں میں منتشر ہوگئے۔ پولیس نے ٹولیاں بناکر مظاہرین کو گھیر لیا اور شدید لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران پولیس کا ایک دستہ مظاہرین کی جانب مڑ گیا اور شدید شیلنگ شروع کردی۔ شیلنگ کے نتیجے میں ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کرنے والے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ واٹر کورسز ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ سندھ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نرسز بھی شیلنگ کی زد میں آگئی جبکہ متعدد نرسوں کو طبیعت خراب ہوجانے کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا، خواتین نرسوں نے پریس کلب میں پناہ لی۔ پولیس نے مظاہرین کا پیچھا زینب مارکیٹ کے چوراہے تک کیا اور 60 سے زائد مظاہرین اور راہگیروں کو حراست میں لیکر صدر، پریڈی، آرام باغ اور دیگر تھانوں میں منتقل کردیا۔

مزید خبریں :