پاکستان
02 اپریل ، 2012

ایٹمی اثاثوں کی حفاظت، تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں، خالد قدوائی

ایٹمی اثاثوں کی حفاظت، تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں، خالد قدوائی

راولپنڈی … ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اس میں اسپیشل رسپانس فورس کا اضافہ اہم کامیابی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن خالد قدائی نے پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کیلئے اسپیشل رسپانس فورس کا اضافہ اہم کامیابی ہے، اسپیشل فورس کا اضافہ تیز رد عمل کی صلاحیت میں اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں، اسپیشل رسپانس فورس کی جوابی کارروائی کسی بھی جارحیت کو نشان عبرت بنائے گی۔

مزید خبریں :