02 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت سے لوڈ شیڈنگ اور پیٹرولیم و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حساب ضرور لے گی۔ لاہور کے ایک نجی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 5 اپریل سے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہو گا، بے نظیر بھٹو کے دور میں آئی پی پیز کے ذریعے کرپشن کی گئی اور اب رینٹل پاور منصوبوں میں کی جارہی ہے، آصف زرداری کا یہی کک بیکس والا پیسہ سوئس بینکوں میں پڑا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت خود بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنا چاہتی تھی، لیکن بین الاقوامی ادارے ضمانت مانگتے ہیں جو وفاق ہی دے سکتی ہے۔