پاکستان
19 فروری ، 2014

کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک ندی میں الٹ گیا،کئی افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے سے ماڑی پور آنے والا منی ٹرک الٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے سے ماڑی پور جانے والا منی ٹرک گارڈن کے علاقے کے قریب تیز رفتاری کے باعث لیاری ندی میں الٹ گیا۔ٹرک میں ایک فیملی سوار تھی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :