19 فروری ، 2014
کراچی…کراچی لیاری ایکسپریس وے پرمنی ٹرک ندی میں الٹنے سے زخمی ہونے والی ایک اور خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی۔ ایم ایل اوسول اسپتال آفتاب چنڑ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4بچے اور4خواتین شامل ہیں۔تمام جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق حاثے کے مقام پر دو لاپتا بچیوں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکارتمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔