19 فروری ، 2014
لاہور…قائم مقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی آمد کے موقع پر لاہور ایئر پورٹ پر بد نظمی کا مظاہرہ ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں سے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کا جھگڑا ہوا جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔علاوہ ازیں قائم مقام صدرسردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت رکھتی ہے، کسی ایک فریق کے چاہنے یا نہ چاہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔قائم مقام صدرکا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں۔