19 فروری ، 2014
کراچی…سندھ بھرمیں صحت انصاف مہم کی طرز پر پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہٴ صحت کے ذرائع کے مطابق مہم میں پولیو سمیت 9بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسی نیشن ہوگی، ہر اتوار کو مختلف علاقوں میں 9بیماریوں سے بچاوٴ کی مہم ہوگی، مہم کے دوران متعلقہ علاقے میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی، حکومت کراچی میں سیکیورٹی کے لیے 3ہزار پولیس اہلکار فراہم کرے گی۔ سیکیورٹی کا انچارج متعلقہ علاقے کا ایس پی ہوگا۔