02 اپریل ، 2012
لاہور … سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سمیڈا کے تحت جاری پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کی تکمیل اور ایس ایم ای سیکٹر کی عمومی ترقی کیلئے درکار وسائل کے حصول میں وزارت صنعت مدد جاری رکھے گی۔ لاہور میں سمیڈا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وفاقی وزیر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔ اس موقع پر سینئر وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ سمیڈا کی نگرانی میں پی ایس ڈی پی فنڈ سے تشکیل دئیے گئے تمام منصوبوں کی مینجمنٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول پر وضع کی گئی ہے۔