پاکستان
02 اپریل ، 2012

ایبٹ آباد کمیشن: وزیر دفاع، وزیر خارجہ رواں ماہ بیان ریکارڈ کرائینگے

ایبٹ آباد کمیشن: وزیر دفاع، وزیر خارجہ رواں ماہ بیان ریکارڈ کرائینگے

اسلام آباد … ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ تاحال مکمل نہیں ہوئی، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رواں ماہ بیانات ریکارڈ کرائیں گے جبکہ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی جاری ہیں، تفصیلات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ایبٹ آباد کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ماہ 18، 19 اور 20 اپریل کو وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی جبکہ کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں تاہم تفصیلات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 مئی کو اسامہ بن لادن کی مبینہ موجودگی پر امریکی فورسز نے پاکستانی علاقے ایبٹ آباد میں بغیر اجازت آپریشن کیا تھا۔

مزید خبریں :