پاکستان
20 فروری ، 2014

کیلاش وچترال کے لوگوں کواسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس

کیلاش وچترال کے لوگوں کواسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان نے کیلاش اورچترال کے لوگوں کواسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کیلاش اورچترال کے لوگوں کواسلام قبول کرنے کے الٹی میٹم کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ساڑے 11 بجے عدالت طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بتائیں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کیا کارکردگی ہے؟۔ شدت پسندوں نے کیلاش اور چترال کے لوگوں کو اسلام قبول کرنے کا الٹی میٹم دیاتھا۔

مزید خبریں :