پاکستان
20 فروری ، 2014

شمالی وزیر ستان میں کارروائی کے بعد مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں،یوسف شاہ

 شمالی وزیر ستان میں کارروائی کے بعد مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں،یوسف شاہ

اسلام آباد…طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں کارروائی کے بعدکی صورتحال میں مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں،چاہتے ہیں ہر حال میں امن قائم ہو۔مولانا یوسف شاہ کی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ،رابطہ کارکمیٹی کے ارکان جلد صورتحال پر باہم مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اوردیگرمعاملات پرپیش رفت کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، کوشش ہے حالات آپریشن کی طرف نہ جائیں، قوم کوتباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :