02 اپریل ، 2012
خیر پور … وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سندھ سے ڈاکووٴں کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔ خیبر پور کے علاقے گوٹھ نواب وسان میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کراچی کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرز کا صفایاکرنے کیلئے رینجرز اور پولیس کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے ڈاکووٴں کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش میں 3 ہزار پولیس اہل کاروں کے علاوہ کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے جبکہ گڑھی خدابخش میں تمام سڑکوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔