20 فروری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں محمدزبیرکی زیرصدارت نجکاری بورڈکا اجلاس ہوا جس میں فیسکو اور لیسکو کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری موٴخر کرنے پر غور کیا گیا۔ نجکاری بورڈ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری سے پہلے ازسرِنو بحالی کی جائے۔ نجکاری بورڈ کی تجاویز کا حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرے گی۔