پاکستان
20 فروری ، 2014

6 ماہ کے دوران دہشت گردی میں 460 افراد شہید ہوئے

6 ماہ کے دوران دہشت گردی میں 460 افراد شہید ہوئے

اسلام آباد… گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سے اب تک ملک بھر میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 460 افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق اے پی سی کے بعد ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 308 شہری، 114 فوجی اور 38 پولیس اہلکار وں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ ان دہشت گردی کے واقعات میں 1264 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 684 شہری، 531 فوجی اور 49 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مزید خبریں :