20 فروری ، 2014
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے سرکاری اسکول پر قبضہ کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جیونیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لینڈ مافیا اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔