پاکستان
21 فروری ، 2014

حافظ آباد: مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، خاتون جاں بحق، 5افراد زخمی

حافظ آباد: مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، خاتون جاں بحق، 5افراد زخمی

حافظ آباد…حافظ آباد میں مکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مانگٹ نیچا میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس سے گھر میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد چھت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسیکیو کارروائی کرکے نکالا گیا۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اسکا شوہر اور چار بچے زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :