21 فروری ، 2014
لاہور… پنجاب کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے، دوسری طرف بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ پنجاب میں میانوالی ، وہاڑی سمیت مختلف مقامات پر صبح سے بارش ہورہی ہے۔ بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کل سے شروع ہونے ولا برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔شدید برف باری کے باعث استور میں معمولات زندگی معطل ہوگئے ہیں۔ادھر خیبر ایجنسی اور گردونواح میں بار ش کے بعد موسم اب بھی آبر آلود ہے اور ٹھنڈمیں اضافہ ہواہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ی کی شدت برقرار ہے۔ سندھ میں ہلکی ہلکی سردی کی وجہ سے لوگ اب بھی گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان ،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،بنوں ،اسلام آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ اور لاہور میں موسم ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔