21 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے متنی میں ادیزئی چوک کے مقام پر بم نصب کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ایک شخص معمول زخمی ہوا، جبکہ قریبی دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم 5 کلو وزنی تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔