21 فروری ، 2014
چکوال …چکوال میں لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔چکوال میں قتل ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ایک ہی کمرے سے ملی ہیں، لڑکی کی لاش کمرے کے پنکھے سے پھندہ لگی لٹک رہی تھی جبکہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔لڑکا محمد اسحاق تین دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے دونوں افراد آپس میں کزن تھے اورلڑکی شادی شدہ تھی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو قتل کر کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کو شش کی گئی ہے۔