21 فروری ، 2014
نئی دہلی…نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجاز خان کو پارٹی کی سابق رہنما ٹینا شرما نے تھپڑمار دیا۔نئی دہلی سے جاری براہ راست ٹی وی پروگرام کے دوران عام آدمی پارٹی کے ترجمان اعجازخان اور سابق رہنما ٹینا شرما کے درمیان گرماگرمی ہو گئی۔ ٹینا شرما کے مطابق اعجازخان نے ٹی وی پروگرام کے دوران انہیں ذہنی مریض، بے شرم اور گھٹیا کہا۔ ٹی وی پروگرام کی میزبان نے اعجاز خان سے یہ بھی کہا کہ وہ ٹینا سے معذرت کریں۔ اعجاز خان کے انکار پر ٹینا نے انھیں تھپڑ جڑ دیا۔ ٹینا کا کہنا تھا کہ انہیں اعجاز خان کو تھپڑ مارنے پر کوئی شرمندگی نہیں اور اعجاز خان دراصل ایک نہیں دو تھپڑوں کا حق دار تھا۔