پاکستان
21 فروری ، 2014

کوئی شک میں نہ رہے، فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:آرمی چیف

کوئی شک میں نہ رہے، فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:آرمی چیف

پشاور…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک میں نہ رہے، پاک فوج ہر طرح کیاندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایف سی کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز خیبرپختوانخوا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کے تمام چیلنجز سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایف سی کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں :