دنیا
21 فروری ، 2014

گوانتاناموبے میں قید سعودی شہری پر فرد جرم عائد

گوانتاناموبے میں قید سعودی شہری پر فرد جرم عائد

گوانتاناموبے …امریکا کی فوجی عدالت نے گوانتانامو بے میں قید سعودی شہری احمد ا ل دربی پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کردی ہے۔ احمد الدربی کو 2002ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر دہشت گردی اور شہریوں پر حملوں سمیت افغانستان کے القاعدہ کیمپ میں ہتھیاروں کی تربیت دینے کا بھی الزام ہے۔ آج مقدمے کی سماعت کے دوران الدربی پر یمن میں 2000ء سے 2002ء تک کئی بم حملے کرنے اور القاعدہ کے ساتھ مل کر سازش تیار کرنے کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ احمد الدربی نائن الیون حملے کرنے والے Khalid al Mihdar کا بہنوئی ہے۔

مزید خبریں :