پاکستان
21 فروری ، 2014

آپریشن یا مذاکرات ، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے: اعتزازاحسن

آپریشن یا مذاکرات ، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے: اعتزازاحسن

لاہور…اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت آپریشن کا فیصلہ کرے یا دوبارہ مزاکرات کا، اس کے پاس مینڈیٹ موجود ہے ، پیپلز پارٹی بھی حکومت کا ساتھ دے گی۔لاہورمیں جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں طالبان کے خلاف ابھی آپریشن نہیں کیا جا رہابلکہ صرف انتقامی کارروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت اور نظریاتی کونسل آئین پاکستان کومانتی ہیں،نہ جانے طالبان کونسا مسلک اور کس قسم کی شریعت نافذ کرناچاہتے ہیں۔ پرویز مشرف کیس سے متعلق سوال پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین کو توڑا،خصوصی عدالت کا اس کیس کوفوجی عدالت نہ بھجوانے کافیصلہ درست ہے۔

مزید خبریں :