پاکستان
21 فروری ، 2014

آپریشن تباہی کا راستہ ہے، حکمران دوبارہ مذاکرات کی میز بچھائیں، منور حسن

آپریشن تباہی کا راستہ ہے، حکمران دوبارہ مذاکرات کی میز بچھائیں، منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آپریشن تباہی کا راستہ ہے جوصرف نفرت کی دیوار کھڑی کر ے گا،حکمران طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے دوبارہ مذاکرات کی میز بچھائیں۔منصورہ لاہور میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جس طرح دہشت گردی کی فضا میں مذاکرات ممکن نہیں ۔اسی طرح بمباری کی دھول میں بھی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری سے دہشت زدہ تو کیا جا سکتا ہے،کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اب تک جس تحمل اور بردباری سے کام لیا امید ہے وہ مذاکرات کے تعطل کو بھی دور کریں گے۔

مزید خبریں :