21 فروری ، 2014
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے مقامی افرادنے نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات کا رخ کرلیاہے۔ درجنوں افرادکا کہنا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے پیش نظر وہ شمالی وزیرستان سے نکلے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں بدلتی صورتحال اوردہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں کے بعدمقامی افرادبنوں کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان،لکی مروت، بنوں، پشاوراورملک کے دیگر شہروں میں منتقل ہورہے ہیں۔ ٹرک، مسافروین اوردیگرنجی گاڑیوں میں میرانشاہ سے آنے والوں میں خواتین، بچے اوربوڑھے بھی شامل ہیں۔ جیونیوزسے بات کرتے ہوئے ان افرادکا کہنا تھا کہ وہ لوگ بدامنی کی وجہ سے تنگ ہیں اوروہ امن چاہتے ہیں،قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، شمالی وزیرستان میں فضائی حملے اورممکنہ آپریشن کے پیش نظروہ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈھائی سوخاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔