21 فروری ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی۔ سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی درخواست پر حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں نمائشی تبدیلی کی گئی۔ اس پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ حیرت ہے ملک کا اٹارنی جنرل یہ کہہ رہا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ اگر آئین میں تبدیلی نمائشی ہے توکیا آئین بھی نمائشی ہے۔