21 فروری ، 2014
ڈیرہ غازی خان…وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی چوری ہونے والے فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20سے22گھنٹے کردیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان کے سرکٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات چیت میں عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں وزرا اور اراکین اسمبلی بجلی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ،بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے پر وزرا احتجاج کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری پر قابو پاکر موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سے 8گھنٹے تک کردیا جائے گا، تاہم بجلی چوری ہونے والے فیڈرز میں 20سے22گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی اوربجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔