پاکستان
21 فروری ، 2014

شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں

شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں

بیجنگ…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مالیاتی رعایتیں دی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چینی کنسٹرکشن اور میٹرو ریل سے متعلق کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کانیا نظام لارہے ہیں، تمام فیصلے میرٹ اورٹرانسپرنسی کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے چین کی کیمونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور کیمونسٹ پارٹی چین کے درمیان مستحکم تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں :