پاکستان
21 فروری ، 2014

ملک بچانے کیلئے نواز، زرداری اور عمران ہمت کریں، ایاز پلیجو

ملک بچانے کیلئے نواز، زرداری اور عمران ہمت کریں، ایاز پلیجو

دادو…قومی عوامی پارٹی کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے نواز شریف،زرداری اور عمران صاحب ہمت کریں تمام دین وسیا سی جماعتیں آپ کے ساتھ ہیں۔ دادو میں ہاری کانفرنس کے بعد گفت گو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان کو میدان جنگ بنا دیا گیا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سامنے سندھ کے لوگ پہلی صف میں کھڑے ہوکر مقابلے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پہلے محترمہ کے قاتلوں کے خلاف بھوک ہڑتال کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ محبت سندھ ریلی سب کے لیے اتحاد کا پیغام ہے۔

مزید خبریں :